مطالعہ پاکستان کی کتاب میں آیت کے الفاظ میں غلطی پر طلباوالدین اور علما کااظہار تشویش

علما نے مطالبہ کیا ہے کہ نصابی کتاب میں ہونیوالی اس غلطی کو فوری درست کیا جائے.


Safdar Rizvi May 29, 2013
علما نے مطالبہ کیا ہے کہ نصابی کتاب میں ہونیوالی اس غلطی کو فوری درست کیا جائے. فوٹو: فائل

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے نویں جماعت کے طلبا کے لیے شائع کی گئی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں قرآنی آیت کی غلط اشاعت کا معاملہ سامنے آیا ہے اورعلمائے کرام کے مطابق آیت کے نام سے شائع کی گئی ۔

عبارت قرآن کی آیت یا اس کا حصہ نہیں ہے قرآن مجید کاحوالہ دے کراس عبارت کی اشاعت پر لاکھوں طلبا،والدین،اساتذہ اور علما نے تشویش کا اظہار کیا ہے، تفصیلات کے مطابق مطالعہ پاکستان کی نویں جماعت کی کتاب میں پہلے باب ''پاکستان کی نظریاتی اساس''میں اخوت کے عنوان سے صفحہ نمبر 9 پر عبارت تحریرکی گئی ہے ''کل مسلم اخوۃ'' تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں، عربی کی مذکورہ عبارت کوقرآن مجید کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے جبکہ علما کے مطابق قرآن مجید میں ان الفاظ کے ساتھ کوئی آیت موجود نہیں ہے۔

بلکہ قرآن مجید کی سورہ الحجرات کی آیت 10میں اس عنوان پر آیت اس طرح موجود ہے''انماالمومنون اخواۃ''جس کا مطلب قرآن مجید میں ہے کہ ''مومن توسب آپس میں بھائی بھائی ہیں''،علما نے مطالبہ کیا ہے کہ نصابی کتاب میں ہونیوالی اس غلطی کو فوری درست کیا جائے،اس معاملے پر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سیکریٹری سے رابطہ کیا گیا توان کاکہناتھاکہ ان کے علم میں ایسی کوئی بات نہیں آئی وہ آج اس معاملے کی چھان بین کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں