پی سی بی میں اگلے ہفتے اکھاڑ پچھاڑ کا امکان
سابق ادوار کے بہت سے من پسند لوگوں کو فارغ کردیا جائے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اگلے ہفتے سے بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی لاہورمیں بھرپورمصروفیات کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں ان کی پیٹرن انچیف وزیراعظم عمران خان سے اتوار یا پیر کو ملاقات متوقع ہے، جس میں بورڈ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
پی سی بی میں اگلے ہفتے تبدیلیوں کا ریلا آنے والا ہے۔ مارکیٹنگ، میڈیا، ڈومیسٹک، انٹرنیشنل کرکٹ ، فنانس، پاکستان سپرلیگ اور ایچ آر شعبوں میں نئے پروفیشنل لوگوں کو لایاجائے گا۔ سابق ادوار کے فیورٹ بہت سے لوگوں کو فارغ کردیا جائے گا، نجم سیٹھی اینڈ کمپنی نے متوقع رخصی کے پیش نظر ابھی سے اپنے اکاونٹس کلیئر کروانے کے ساتھ سامان بھی پیک کرناشروع کردیا ہے۔
ملازمت برقرار رکھنے کے لیے چند ایک نے سفارشیں اور اثرورسوخ کا استعمال بھی شروع کررکھاہے۔ جن کو یقین ہےکہ اب پی سی بی میں ان کی دال مزید نہیں گلنے والی، انہوں نے دوسری ملازمتوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ان ملازمین کی رخصتی سے پہلے ان کے مالی معاملات کی بھی چھان بین ہوگی۔
وزیر اعظم کے نامزد گورننگ بورڈ کے رکن اسد اللہ خان کو پاکستان سپرلیگ میں اہم ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔ پی سی بی میں بورڈ سربراہ کے اختیارات کی تقسیم کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ بھی متعارف کرایا جارہاہے، جس کے لیے بورڈ آئین میں ترامیم کی منظوری کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر امیدواروں کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ہیں۔
اس بات کے قوی امکان ہیں کہ چیف آپریٹنگ آفیسر کی پوسٹ ختم کردی جائے گی اور عرصہ دراز سے اس سیٹ پر ذمہ داریاں نبھانے والے سبحان احمد کو گھر جانا پڑسکتا ہے۔