دھاندلی کا تحقیقاتی کمیشن بننے تک کوئی کارروائی نہیں چلنے دیں گے شہباز شریف
حکومت نے پہلے 20 روز میں گیس، بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، صدر مسلم لیگ (ن)
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بننے تک کوئی کارروائی چلنے نہیں دیں گے۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عوام کے ووٹوں کی نہیں بلکہ دھاندلی کی پیداوار ہیں، اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں بھی دھاندلی کا رونا رہی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ 17 اگست کو وزیراعظم کے انتخاب والے دن قومی اسمبلی میں عمران خان نے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی پارٹی کمیشن بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد کمیشن کا اعلان کروں گا، تاہم تین ہفتے ہوگئے تاحال کمیشن نہیں بنایا گیا، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمانی کمیشن بننے تک کسی کارروائی کو آگے نہیں بڑھنے دیں گے، عوام دشمن اقدامات کی اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور مزاحمت کریں گے، دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے اور آئندہ انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کیلئے تجاویز پیش کی جائیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت کے پہلے 20 دن میں گیس، بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا، اس سے کروڑوں خاندانوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے، حکومت کو زیادتی و ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ن لیگ کی حکومت میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی تھی۔
دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن آج تک نہیں بتا سکی کہ دھاندلی کہاں ہوئی اور انہیں یہ بھی نہیں پتا کہ کہاں سے پولنگ ایجنٹس کو نکالا گیا جب کہ ہم انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے اپوزیشن کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں تاہم اپوزیشن صرف سیاست کرنے کے لیے الزامات لگا رہی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکومت میں گیس، بجلی اور کھاد کے شعبوں کا بیڑا غرق کیا، تاہم موجودہ حکومت نے گیس، بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جب کہ ہم گردشی قرضوں سے متعلق معاملہ حل کرنے جا رہے ہیں۔

'' آئندہ انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کیلئے تجاویز پیش کی جائیں''
شہباز شریف نے کہا کہ 17 اگست کو وزیراعظم کے انتخاب والے دن قومی اسمبلی میں عمران خان نے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی پارٹی کمیشن بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد کمیشن کا اعلان کروں گا، تاہم تین ہفتے ہوگئے تاحال کمیشن نہیں بنایا گیا، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمانی کمیشن بننے تک کسی کارروائی کو آگے نہیں بڑھنے دیں گے، عوام دشمن اقدامات کی اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور مزاحمت کریں گے، دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے اور آئندہ انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کیلئے تجاویز پیش کی جائیں۔
'' حکومت کو زیادتی و ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ''
شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت کے پہلے 20 دن میں گیس، بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا، اس سے کروڑوں خاندانوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے، حکومت کو زیادتی و ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ن لیگ کی حکومت میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی تھی۔
''اپوزیشن صرف سیاست کرنے کیلیے الزامات لگا رہی ہے''