حکومت خط نہ لکھنے کی ٹھوس وجہ بتائے عمران

آزاد عدلیہ ایک نعمت ہے اور پاکستان کی عوام کو اس کی بقا کے تحفظ کیلئےہر دم تیار رہنا ہو گا

عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے ان کیسس میں بھاری رقم داؤ پہ لگی ہوئی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیف عمران خان نے حکومت کوسپریم کورٹ کےجاری کردہ سوئس عدالت کو خط لکھنے کے فیصلہ کو نہ ماننے کی ٹھوس وجہ بیان کرنے کے اوپراسرار کیا ہے۔


لاھور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خان نے کہا کہ کرپشن کے ان کیسس میں بھاری رقم داؤ پہ لگی ہوئی ہے۔ خان نےمزید کہا پاکستان کے لوگوں کو آزاد عدلیہ انتہائی جدوجہد کے بعد نصیب ہوئی ہے،ان کا کہنا تھا "آزاد عدلیہ ایک نعمت ہے اور پاکستان کی عوام کو اس کی بقا کے تحفظ کیلئےہر دم تیار رہنا ہو گا۔" انھوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کیلئے وہ عدالت عظمیٰ کی طرف دیکھتے ہیں۔

عمران نے عدلیہ کو خراج تحسین پہنچاتے ہوئے کہا کہ عدلیہ نے ہی ملک کو کھوکھلا کرنے والے بڑے بڑے کرپشن کیسس سے پردہ اٹھایا۔ انھوں نے کہا "اگرملک میں آزاد عدلیہ نہ ہوتی تو اب تک کرپٹ لیڈران ملک کاسارا پیسہ لوٹ چکے ہوتے۔"

Recommended Stories

Load Next Story