میئر کراچی وسیم اختر کی سرکاری گاڑی اسلحے کے زور پر چھین لی گئی

کار سوار مسلح ملزمان نے ڈرائیور کو اسلحے کے زور پر روکا اور واردات کرکے فرار ہوگئے


ویب ڈیسک September 08, 2018
کار سوار مسلح ملزمان نے ڈرائیور کو اسلحے کے زور پر روکا اور واردات کرکے فرار ہوگئے فوٹو:فائل

ڈیفنس کے پوش علاقے میں میئر وسیم اختر کی سرکاری گاڑی چھین لی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شہباز کمرشل پر دن دیہاڑے میئر کراچی وسیم اختر کی سرکاری گاڑی ان کے ڈرائیور سے اسلحے کے زور پر چھین لی گئی۔

سیاہ رنگ کی گاڑی جی ایس ڈی 999 کرولا میئر سیکریٹریٹ کے استعمال میں تھی تاہم واقعے کے وقت وسیم اختر گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ واردات کی ایف آئی آر درخشاں تھانے میں درج کروا دی گئی ہے۔

ڈرائیور محسن علی نے بتایا کہ سفید رنگ کی کار میں سوار 2 مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر مجھے روکا اور واردات کرکے فرار ہوگئے۔ دونوں ملزمان پینٹ شرٹ پہنے ہوئے اور ان کی عمریں 30 سال کے درمیان معلوم ہوتی تھیں۔

ادھر کراچی پولیس چیف نے جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکامی پر ایس ایچ او درخشاں حاجی ثنا اللہ کو معطل کردیا۔ سابق ایس ایچ او درخشاں پر شیشہ پالرز اور گیسٹ ہاؤس میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی سرپرستی کرنے کا بھی الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔