نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں منموہن سنگھ

بھارت نے ہمیشہ دہشت وتشدد سے پاک ماحول میں تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہش ظاہرکی ہے۔


این این آئی May 29, 2013
بھارت نے ہمیشہ دہشت وتشدد سے پاک ماحول میں تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہش ظاہرکی ہے۔ فوٹو: فائل

بھارت کے وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے رشتوں میں بہتری کیلیے دہشت اورتشدد سے پاک ماحول میں اسلام آباد میں بننے والی حکومت کیساتھ کام کرنے کے انتظار میں ہوں۔

انہوں نے جاپانی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کیساتھ پرامن، دوستانہ اور شراکت داری پر مشتمل رشتوں کی وکالت کی ہے اوردہشت وتشدد سے پاک ماحول میں تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہش ظاہرکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں