الطاف حسین کی تردید کو قبول کر لینا چاہیے شہباز شریف لندن پہنچ گئے

شہباز شریف معمول کے طبی معائنے کے بعد 2سے 3دن بعدوطن واپس آجائیں گے۔


کاش الطاف حسین وہ باتیں نہ کہتے جو انھوں نے کیں,شہبازشریف فوٹو: فائل

ن لیگ کے رہنما اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے بیان نے پوری قوم کوصدمے سے دوچارکردیا تھا ۔

تاہم ان کی طرف سے اپنے بیان کی تردید پر ان کی بات مان لینی چاہیے۔ وہ منگل کی رات طبی معائنہ کے لیے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ شہبازشریف نے کہا کہ کاش الطاف حسین وہ باتیں نہ کہتے جو انھوں نے کیں۔

قبل ازیں لندن روانگی سے قبل شہباز شریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ دو چھٹیوں سے حل نہیں ہوگان لیگ حکومت برسراقتدار آکر بجلی چوروں اور ان کے سرپرستوں کو نشان عبرت بنا دے گی۔آن لائن کے مطابق شہباز شریف معمول کے طبی معائنے کے بعد 2سے 3دن بعدوطن واپس آجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں