فضا میں جمناسٹک کے کرتب دکھانے والا حیرت انگیز روبوٹ

فضا میں چھلانگیں مارنے اور خطرناک اسٹنٹ دکھانے والے روبوٹ کو ڈزنی لینڈ پارک میں رکھا جائے گا


ویب ڈیسک September 09, 2018
یہ روبوٹ ڈزنی لینڈ پارک میں جمناسٹک کے خطرناک کرتب دکھائے گا (فوٹو : فائل)

سائنس دان ایسا روبوٹ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو فضا میں حیرت انگیز کرتب دکھا سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنس دانوں نے فضا میں جمناسٹک کھلاڑی کی طرح قلابازیاں کھانے اور خطرناک اسٹنٹ دکھانے والا روبوٹ تیار کر لیا ہے۔ ڈزنی کمپنی اس پروجیکٹ پر دہائیوں سے کام کر رہی ہے جسے ' اسٹنٹرونکس' کا نام دیا گیا ہے اور جو ڈزنی لینڈ پارک میں رکھا جائے گا۔

سائنسی جریدے 'ٹیک کرنچ' میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اسٹنٹرونکس دراصل ایک اور پراجیکٹ 'اسٹِک مین' کی تیاری کے دوران پیدا ہوا۔ اسٹک مین بھی فضا میں چھلانگیں لگانے کا کرتب دکھانے کے لیے بنایا گیا تاہم یہ صرف ایک چھڑی کی طرح تھا۔

اسٹیک مین کی کامیابی سے ایسے انسانی شکل والے روبوٹ کا خیال پیدا ہوا جو فضا میں اچھلتا کودتا خطرناک کرتب دکھا سکے جسے صرف لوگوں کو محظوظ کرنے کے لیے نہیں بلکہ ہنگامی صورت حال میں امدادی کاموں میں استعمال کیا جاسکے۔

اسٹنٹرونکس روبوٹ کو رواں برس ڈزنی لینڈ کے پارک میں رکھا جائے گا جہاں وہ شائقین کو خطرناک کرتب دکھائے گا اور جو انسانوں سے زیادہ متحرک اور لچک دار ہو گا۔ یہ اپنے اہداف کو 100 فیصد تک حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا اور اس روبوٹ میں ماہر کھلاڑیوں کی بہ نسبت غلطی کا تناسب نہ ہونے کے برابر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں