وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

عمر ایوب خان کو توانائی، علی زیدی کو بحری امور اور میاں محمد سومرو کو نجکاری کا قلمدان دیا جائے گا


ویب ڈیسک September 08, 2018
مراد سعید کو قلمدان دینے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا،فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 4 مزید وزراء کو شامل کرلیا ہے، نئے وزراء کی کابینہ میں شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کے اراکین کی تعدا د 28 ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ میں پی ٹی آئی کے اہم ارکان کو شامل کرنے کا فیصلہ

ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عمر ایوب خان کو توانائی، علی زیدی کو بحری امور اور میاں محمد سومرو کو نجکاری کا قلمدان دیا جائے گا جب کہ مراد سعید کو قلمدان دینے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ وفاقی کابینہ میں 23 ارکان شامل ہیں جن میں 17 وزرا اور 5 مشیر شامل ہیں جب کہ شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔