ممنون حسین ایوان صدر سے رخصت ہوگئے

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے صدر مملکت کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا


ویب ڈیسک September 08, 2018
ممنون حسین نے ایوان صدر کے عملے سے الوداعی ملاقاتیں کیں (فوٹو: پی آئی ڈی)

صدر مملکت ممنون حسین اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے پر ایوان صدر سے رخصت ہوگئے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر ممنون حسین نے ایوان صدر میں بحیثیت صدر آخری دن گزارا، صدر کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔



صدر مملکت نے ایوان صدر کے افسران و عملے سے الوداعی ملاقاتیں کیں اور فرداً فرداً عملے کے اراکین سے مصافحہ کیا جس کے بعد ممنون حسین ایوان صدر سے رخصت ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: عارف علوی ملک کے 13 ویں صدر منتخب

واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کی عہدے کی مدت رات 12 بجے ختم ہوگئی جب کہ 4 ستمبر کو صدارتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے ڈاکٹر عارف علوی اتوار کو پاکستان کے 13 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔