علیم ڈار کا ڈیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

تمام پاکستانیوں کو ڈیم کے لئے بڑھ چڑھ کر فنڈز جمع کروانا چاہئیں، علیم ڈار


ویب ڈیسک September 08, 2018
تمام پاکستانیوں کو ڈیم کے لئے بڑھ چڑھ کر فنڈز جمع کروانا چاہئیں، علیم ڈار

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ڈیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار نے بھی ڈیم فنڈز میں اپنا حصہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے ڈیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کردیا۔

علیم ڈار کا کہنا تھا کہ ملک اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ڈیم کے لئے بڑھ چڑھ کر فنڈز جمع کروانا چاہئیں، اس وقت ڈیم پاکستان کی ضرورت ہے، چیف جسٹس اور وزیراعظم پاکستان نے ڈیم فنڈز قائم کرکے احسن قدم اٹھایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔