حیدر گیلانی بازیابی بارے جلد بریک تھرو ہوگا نگراں وزیر داخلہ
نوازشریف کو فول پروف سیکیورٹی دینگے ،وزیر داخلہ کاتقررنئے وزیراعظم کی صوابدید ہے.
KARACHI:
نگران وزیرداخلہ ملک حبیب خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے حیدرگیلانی کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں ،اس پر جلد بریک تھرو ہوگا۔
میاں نوازشریف کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی ، اکبر بگٹی کے پوتے گوہرام بگٹی کوڈیرہ بگٹی میں داخل نہ ہونے دینے کامعاملہ کو صوبائی حکومت دیکھ رہی ہے،نیپال اور پاکستان کے تعلقات تیزی سے اوپر جا رہے ہیں ، نئے وزیر داخلہ کا تقرر نئے وزیراعظم کی صوابدید ہے ۔
وہ منگل کو یہاں مقامی ہوٹل میں نیپال کے چھٹے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے بعد موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،اس موقع پر نیپال کے ہائی کمشنربھی موجو د تھے ۔ملک حبیب خان نے کہا نگران حکومت آخری دن تک اپنا کام کرے گی۔