سانحہ گجراتایک اور زخمی بچہ جاں بحق تیسرے بیٹے کی وفات پرماں کو دل کا دورہ
اس کے 3بیٹے تھے، تینوں ہی حادثے کا شکار ہوگئے,والد اعظم.
KANDY:
سانحہ گجرات کا ایک اور زخمی بچہ اسپتال میں دم توڑگیا، متوفی کے 2بھائی پہلے ہی حادثے میں جاںبحق ہوگئے تھے، تیسرے بیٹے کی وفات کے بعد ماں کو دل کا دورہ پڑگیا، باپ بھی حواس کھوبیٹھا۔
25 مئی کی صبح 8زخمی سی ایم ایچ کھاریاں اور میواسپتال منتقل کیے گئے تھے۔ گزشتہ روز زخمی بچہ کوٹ گھکہ کا رہائشی احمد ولد اعظم بھی کھاریاںاسپتال میں دم توڑگیا۔ احمد کے 2 بھائی آفتاب اور علی حسن 25مئی کو حادثے میں جاںبحق ہوگئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی گائوں میں کہرام مچ گیا اور احمدکی والدہ کو دل کا دورہ پڑا جس پر اسے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ باپ محنت کش اعظم بھی حواس کھوبیٹھا۔ اندوہناک واقعے پر گائوں کی فضا سوگوار ہوگئی۔ احمدکو نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔ احمدکے والد اعظم کاکہنا تھاکہ اس کے 3بیٹے تھے، تینوں ہی حادثے کا شکار ہوگئے۔