ساف کپ میں پاکستان نے بھوٹان کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان نے ساف کپ میں بھوٹان کو 0-3 سے شکست دی


Sports Reporter September 08, 2018
پاکستان نے ساف کپ میں بھوٹان کو 0-3 سے شکست دی ۔ فوٹو : انٹر نیٹ

ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھوٹان کو 0-3 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان نے بھوٹان کو 0-3 سے شکست دیتے ہوئے ساف کپ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، حریف ٹیم نے ابتدا میں تھوڑی مزاحمت دکھائی، کھیل کے 20 ویں منٹ میں کپتان صدام حسین نے ایک عمدہ پاس پر گول داغ کر پاکستان کو برتری دلادی۔

9 منٹ بعد محمد علی نے بھوٹان کے دفاع میں شگاف کیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حسن بشیر نے سکور 0-2 کردیا، دوسرے ہاف میں بھوٹان نے دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے تابڑ توڑ حملے ناکام بنائے۔

انجری ٹائم میں محمد علی نے فہیم احمد کو ایک بہترین پاس دیا جس پر گول داغنے میں انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی، پاکستان نے اس فتح کے ساتھ نہ صرف قیمتی پوائنٹس حاصل کیے بلکہ اپنی گول اوسط بھی بہتر کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔