ڈيرہ اسماعيل خان میں ہولناک ٹریفک حادثہ ايک ہی خاندان كے 7 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 2 خواتين اور 3 بچے شامل ہیں


ویب ڈیسک September 08, 2018
جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 2 خواتين اور 3 بچے شامل ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز

خیبر پختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک اور کار کے درمیان حادثے کے نتیجے میں ايک ہی خاندان كے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈيرہ اسماعيل خان کے علاقے درابن كے قريب سرڈگر كے مقام پر بدقسمت كار ٹرک سے ٹكرا گئی جس سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تصادم اتنا شديد تھا كہ گاڑی مكمل طور پر تباہ ہوگئی اورگاڑی ميں سوار 2 مرد، 2 خواتين اور 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن كا تعلق كرک كے ايک ہی خاندان سے بتايا جاتا ہے۔

لاشوں کو درابن اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔