عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو شکست دے دی

میچ کے تینوں ججز نے باکسر عامر خان کی جیت کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر دیا۔


ویب ڈیسک September 09, 2018
میچ کے تینوں ججز نے باکسر عامر خان کی جیت کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر دیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے حریف کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو شکست دے دی۔

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلے گئے باکسنگ میچ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے حریف کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ عامر خان اور سیموئیل ورگاس کی فائٹ میں 12 راؤنڈز کھیلے گئے اور عامر خان تمام 12 راؤنڈز میں حریف باکسر سیموئیل ورگاس پر حاوی رہے۔

باکسر عامر خان کی جیت کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد کیا گیا جب کہ میچ کے تینوں ججز نے عامر خان کے حق میں فیصلہ دیا۔

واضح رہے کہ مقابلے سے قبل دونوں باکسرز جیت کے لیے پُرعزم تھے اور دونوں باکسرز کی جانب سے جیت کے دعوے بھی کیے جارہے تھے تاہم عامر خان نے فتح حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔