9 اور 10 محرم کو ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش

سروس بند کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہوگا۔


INP September 09, 2018
سروس بند کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہوگا۔ فوٹو: فائل

صوبائی حکومت کی جانب سے 9 اور 10 محرم کو ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9اور 10محرم کو ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کر دی گئی، صوبوں نے موبائل فون کی بندش سے متعلق وفاق کو خطوط لکھ دیے ہیں۔

حساس اور مرکزی جلوس کے راستوں پر ہی موبائل سروس بند ہوگی، وزارت داخلہ نے وزیر اعظم آفس کو آگاہ کردیا، سروس بند کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔