نواز شریف کیپٹن صفدر اور حنیف عباسی جیل میں کمزور مریم ہشاش بشاش
مریم نواز کا حوصلہ بلند ہے اور وہ ملاقات کیلیے آنے والوں سے برملا کہتی ہیں کہ انہیں سنائی گئی سزا غلط ہے۔
سینٹرل جیل اڈیالہ میں قید مریم نواز مکمل طور پر ہشاش بشاش جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف،کیپٹن صفدر اور حنیف عباسی کمزور ہوگئے ہیں۔
سینٹرل جیل اڈیالہ میں قید مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز مکمل طور پر ہشاش بشاش جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف،کیپٹن صفدر اور حنیف عباسی جسمانی طور پر کمزور ہوگئے ہیں۔
مریم نواز کا حوصلہ بلند ہے اور وہ ملاقات کیلیے آنے والوں سے برملا کہتی ہیں کہ انہیں سنائی گئی سزا غلط ہے، ہائیکورٹ سے انھیں انصاف ملے گا، مریم نواز روزانہ ہلکا ناشتہ، جوس زیادہ استعمال کرتی ہیں، صبح اور رات کو احاطہ میں واک اور رات گئے تک کتب بینی میں مصروف رہتی ہیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف جیل میں بھی پسند کے کھانے کھاتے ہیں، دیسی مرغ بھی خوراک میں استعمال کر رہے ہیں، کیپٹن صفدر اکثر جیل کا کھانا بھی کھا لیتے ہیں، چاروں مسلم لیگی رہنما جیل میں الگ رکھے گئے ہیں۔
گزشتہ جمعرات کو جیل میں ملاقاتوں کے دوران مریم نواز نے کہا کہ جیل میں انھیں کوئی پرابلم نہیں ہے، اپنے موقف پر قائم ہیں، جیل میں سب سے زیادہ ملاقاتی نواز شریف کے آتے ہیں، دوسرے نمبر پر حنیف عباسی، پھر مریم نواز کی سہیلیاں اور سب سے کم ملاقاتی کیپٹن صفدر کے آتے ہیں، تینوں کو جیل میں 2 ماہ سے زائد ہوگئے ہیں جبکہ حنیف عباسی کو 50 دن مکمل ہوگئے ہیں۔