پاکستانی قیدیوں کے مسائل حل کریں گے سعودی وزیر اطلاعات

وزیرخارجہ شاہ محمود، اسپیکراسدقیصر، وزیراطلاعات فوادچوہدری،جنرل باجوہ سے ملاقاتیں


Numainda Express September 09, 2018
وزیرخارجہ شاہ محمود، اسپیکراسدقیصر، وزیراطلاعات فوادچوہدری،جنرل باجوہ سے ملاقاتیں۔ فوٹو: اے پی پی

سعودی وزیر نے عواد بن صالح العواد سعودی عرب میں قید اور وہاں خدمات سر انجام دینے والے پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

دفتر خارجہ میں سعودی عرب کے وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔ دونوں وزراء نے رابطوں کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ سعودی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ کام کا خواہاں ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے سعودی وزیر اطلاعات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مستحکم بردرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کیساتھ میڈیا کے شعبے میں تعلقات کو مزید بڑھائیں گے۔ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین میڈیا وفود کی سطح پر مزید تبادلوں کی ضرورت ہے تاکہ وژن 2030 کے متعلق سعودی حکومت کا پیغام نوجوانوں تک پہنچ سکے۔ سعودی عرب پاکستانی ثقافت، فلموں اور سینما کے بارے میں جاننا چاہتا ہے۔

سعودی وزیر اطلاعات نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دینے اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسد قیصر نے اس موقع پر سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانی تارکین وطن اور سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر نے کہا سعو دی عرب مشکل کی ہر گھڑ ی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہیگا۔ انھوں نے سعودی عرب میں قید اور وہاں خدمات سر انجام دینے والے پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ علاوہ ازیں سعودی وزیر اطلاعات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوہوئی ۔سعودی وزیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |