اسپورٹس ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ ہوگیا

کھیلوں کو سیاست سے پاک کیا جائیگا، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی ایکسپریس سے گفتگو


Sports Reporter September 09, 2018
کھیلوں کو سیاست سے پاک کیا جائیگا، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں مثبت نتائج حاصل کرنے کے لیے اسپورٹس ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

مجوزہ ٹاسک فورس کیلیے پاکستان اسپورٹس بورڈ، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے علاوہ سابق کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی، مجوزہ ٹاسک فورس سال 2005 میں تیارکی جانیوالی قومی اسپورٹس پالیسی کا بھی جائزہ لے گی۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ امور نے چاروں صوبائی اسپورٹس کی وزارتوں اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے حکام کو تحریری طورپرآگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کھیلوں کے فروغ وکھلاڑیوں کی فلاح بہبودکے لیے جامع حکمت عملی تیارکرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ٹاسک فورس پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں موجود کھیلوں کی سہولیات کا مکمل ڈیٹا اکھٹاکرے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں کھلاڑیوں کے ریکارڈزکو جمع کیا جائے گا، کارکردگی کے تحت منتخب ہونے والے پلیئرز کو نمائندگی کے لیے بھیجا جائے گا اور حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے مختص کیے جانے والے بجٹ میں کمی کی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے دی جانے والی گرانٹ کا بھی جائزہ لیا جائیگا، وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ امور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ان اقدامات کا اظہار ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں