پاکستان سے ایران کے زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان کی ترسیل

امدادی سامان ميں خيمے، كمبل ،پلاسٹک ميٹس اور دیگر ضرورت کی اشیاء شامل ہيں۔


APP August 16, 2012
امدادی سامان سے لدے 2 سی 130 طيارےایران بھجوائے گئے ہيں ۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

حكومت اور پاكستانی عوام نے ايران كے زلزلہ زدگان کی مدد كيلئے امدادی سامان سے لدے 2 سی 130 طيارےایران بھجوائے ہيں ۔

كابينہ ڈويژن كے ايمرجنسی ريليف سيل كے مطابق يہ امدادی سامان ايراني بھائيوں اور بہنوں كے ساتھ يكجہتی كے اظہار اور مصیبت كی اس گھڑی ميں ان كی مدد كيلئے ايران بھيجا گيا ہے۔

امدادی سامان ميں خيمے، كمبل ،پلاسٹک ميٹس اور دیگر ضرورت کی اشیاء شامل ہيں۔ ايران ميں تعینات پاكستانی سفير نے امدادی سامان ايرانی حكومت كے متعلقہ حكام كے حوالے كيا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں