کراچی میں لڑکا اور لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا

فیڈرل بی ایریا میں خالی پلاٹ سے لڑکا اور لڑکی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں


ویب ڈیسک September 09, 2018
فیڈرل بی ایریا میں خالی پلاٹ سے لڑکا اور لڑکی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں فوٹو:فائل

فیڈرل بی ایریا میں خالی پلاٹ سے لڑکا اور لڑکی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں خالی پلاٹ سے لڑکا اور لڑکی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لڑکے کی شناخت عمیرعالم اور لڑکی کی عصمت کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے قتل کے الزام میں عصمت کے باپ خیر محمد اور شوہر صابر کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، دونوں افراد کو دوپٹے کی مدد سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، عمیر عالم مقتولہ عصمت کا پڑوسی تھا، لاشیں پلاٹ نمبر 281 سے ملیں جبکہ عمیر مکان نمبر 284 کا رہائشی تھا، مرکزی ملزم صابر سعودی عرب میں ڈرائیونگ کرتا ہے، اس نے دو شادیاں کی ہوئی ہیں اور ایک بیوی لیاری میں رہائش پذیر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں