وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات کی ملاقات

ملاقات میں پاک سعودی دفاعی اور معاشی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا عزم

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی خدمات پر تفصیلی بات چیت کی گئی فوٹو:سوشل میڈیا

وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح نے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔ وزیراعظم اور سعودی وزیر اطلاعات نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک سعودیہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جب کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی خدمات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیر اطلاعات نے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی قیدیوں کے مسائل حل کریں گے

ذرائع کے مطابق عواد بن صالح نے سعودی عرب کے مختلف ممالک کے ساتھ تنازعات کے حوالے سے پاکستانی حکومت کو اعتماد میں لیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے ساتھ دفاعی اورمعاشی تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی دفتر خارجہ میں سعودی عرب کے وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی اور سعودی عرب میں قید اور وہاں خدمات سر انجام دینے والے پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
Load Next Story