پنجاب اسمبلی کا اجلاس یکم جون کوصبح 10 بجے طلب گورنر نے سمری پردستخط کر دئیے

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف متوقع طورپر 6 جون کواپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف متوقع طورپر 6 جون کواپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD:
پنجاب اسمبلی کا اجلاس یکم جون کوصبح 10 بجے طلب کرلیا گیا جبکہ گورنرپنجاب نے سمری پردستخط کر دئیے ہیں۔




پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود کوبھجوائی تھی، یکم جون کے اجلاس میں اسپیکررانا محمد اقبال نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے، اس کے بعد نئے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکراورقائد ایوان کے لئے علیحدہ، علیحدہ اجلاس بلائے جائیں گے، اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکا انتخاب 3 جون کوہوگا جبکہ اسمبلی 6 جون کونئے قائد ایوان کا انتخاب کرے گی۔ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف متوقع طورپر 6 جون کواپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔


Load Next Story