90 فیصد حلقوں میں انتخابی عمل شفاف ہوا ہے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر

الیکشن ٹربیونل قائم کئے ہیں جو انتخابات کی شفافیت کو برقرار رکھنے کئے لئے ہر شکایت کو الگ الگ سنیں گے


ویب ڈیسک May 29, 2013
الیکشن ٹربیونل قائم کئے ہیں جو انتخابات کی شفافیت کو برقرار رکھنے کئے لئے ہر شکایت کو الگ الگ سنیں گے,جسٹس تصدق حسین ، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ ملک کے 90 فیصد حلقوں میں انتخابی عمل شفاف ہوا ہے۔

کوئٹہ ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ انتخابات کے صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گئے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کیا گیا، یہی وجہ ہے کے بلوچستان سمیت ملک بھر میں پولنگ کی شرح حوصلہ افزا رہی۔

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شکایات کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن ٹربیونل قائم کئے ہیں جو انتخابات کی شفافیت کو برقرار رکھنے کئے لئے ہر شکایت کو الگ الگ سنیں گے، انتخابی عزر داریوں کی تعداد کے پیش نظر ٹریبونلز کو بھی دگنا کر دیا گیا ہے جو 120 دنوں میں انتخابی عزر داریوں کے اندر تمام مقدمات نمٹانے کے پابند ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں