چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے گجرات میں اسکول وین حادثے کا ازخود نوٹس لے لیا

سیکریٹری پیٹرولیم،حکومت پاکستان،چیف سیکریٹری ،سیکریٹری ٹرانسپورٹ،آئی جی پنجاب اور اسکول انتظامیہ سےرپورٹ طلب کرلی گئی


ویب ڈیسک May 29, 2013
اندوہناک واقعے میں زخمی ہونے والی 8 سالہ آمنہ بھی چل بسی ہے جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی ۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے گزشتہ دنوں گجرات میں اسکول وین کو پیش آنے والے حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہو ئے حکومت اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا ہے۔


سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے گجرات میں اسکول وین میں آگ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے واقعہ کا ازخود نوٹس لیا ہے،کیس کی سماعت 4 جون کو ہوگی، واقعہ پر سیکریٹری پیٹرولیم، حکومت پاکستان، چیف سیکریٹری ،سیکریٹری ٹرانسپورٹ، آئی جی پنجاب اور متعلقہ اسکول انتظامیہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔


دوسری جانب اس اندوہناک واقعے میں زخمی ہونے والی ایک اور بچی 8 سالہ آمنہ بھی چل بسی ہے جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔


واضح رہے کہ واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کے لئے سپریم کورٹ میں ایک آئینی درخواست بھی دائر کی گئی ہے جس میں اوگرا اور ڈی پی او کوبھی فریق بنایا گیا ہےاور عدالت سے اس سانحے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں