اسپیکر قومی اسمبلی کا پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان

تمام پاکستانی اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اسد قیصر


ویب ڈیسک September 09, 2018
پانی جیسی عظیم نعمت کے ذخیرے کے لیے سب کو اقدامات کرنا ہوں گے، اسد قیصر۔ فوٹو:فائل

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ میں اپنی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں عطیہ کر رہا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے جس کی قدر کرنی چاہیے، اس عظیم نعمت کے ذخیرے کے لیے ہم سب کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔



اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں اپنی پہلی تنخواہ وزیراعظم اور چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں عطیہ کر رہا ہوں، تمام پاکستانی اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |