آواران میں فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ایک اہلکار شہید
چاروں دہشت گرد پاک فوج کے قافلے پر حملے اور 5 جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کےدوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے آواران میں آپریشن کیا، جس کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی رمزعلی شہید اور نائیک یعقوب زخمی ہوگئے۔ 24 سالہ شہید سپاہی رمز علی کا تعلق خیرپور میرس سندھ سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی سے تھا اور وہ بلوچستان کے علاقے مشکئی میں پاک فوج کے قافلے پر حملے میں ملوث تھے۔ اس حملے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے تھے۔