کراچی منگھوپیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ 2 رینجرز اہلکارزخمی

رینجرز اہلکار معمول کے گشت پرتھے کہ دہشت گردوں نے مسجد صفہہٰ کے قریب ان پر فائرنگ کردی


ویب ڈیسک May 29, 2013
رینجرز اہلکار معمول کے گشت پرتھے کہ دہشت گردوں نے مسجد صفہہٰ کے قریب ان پر فائرنگ کردی فوٹو: فائل

منگھوپیر کے علاقے کنواری کالونی میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2رینجرزاہلکارزخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کے پیش نظرکنواری کالونی اوراطراف کے علاقوں میں رینجرز اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، رینجرز اہلکار معمول کے گشت پرتھے کہ دہشت گردوں نے مسجد صفہہٰ کے قریب ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2اہلکارزخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واقعے کے بعد رینجرز کی مزید نفری طلب کرلی گئی اورامکان ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریش کیا جائے گ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں