اسلام آباد میں 2 ماہ کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد

شہر میں ہینڈ بل، پمفلٹ اور پوسٹرز کی تقسیم پر بھی دو ماہ کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد


ویب ڈیسک September 09, 2018
ڈبل سواری پر پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد : فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دو ماہ کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے دوماہ کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے، اور اس دوران ہینڈ بل، پمفلٹ، پوسٹرز کی تقسیم پر بھی پابندی ہوگی، ڈبل سواری اور دیگر احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کےخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ میں 8 تا 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے، شہر میں وال چاکنگ پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے جو 17 ستمبر کو ختم ہوجائے گی، تاہم اس میں توسیع کردی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملک بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش

واضح رہے کہ اس سے قبل چاروں صوبائی حکومتوں نے محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کی ہے اور اس حوالے سے وفاق کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں، تاہم سروس بند کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |