جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ تباہ 17 افراد ہلاک

حادثے میں ہلاک افراد کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا جب کہ دو افراد کو زندہ بچالیا گیا


ویب ڈیسک September 09, 2018
حادثے کا شکار طیارے میں 22 افراد سوار تھے فوٹو: ریڈیومرایا

جنوبی سوڈان میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گرِ کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کم ازکم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا مسافر طیارہ اپنی منزل یرول شہر کی جانب محو پرواز تھا کہ حادثے کا شکار ہوکر دریا میں جا گرا۔

طیارے میں عملے کے 3 ارکان اور 19 مسافر سوار تھے ، حادثے میں مرنے والے 17 افراد کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے جب کہ دو افراد کو زندہ ریسکیو کیا گیا تاہم 3افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق طیارے میں 3 بچے بھی سوار تھے۔

وزیراطلاعات نے میڈیا کو بتایا کہ زندہ بچنے والا شخص اطالوی ڈاکٹر ہے جو کہ ایک فلاجی تنظیم سے وابستہ ہےاور اسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں