پشاور میں 2 ملزم گرفتار بڑی تعداد میں غیر ملکی اسلحہ برآمد

اسلحہ محرم الحرام میں تخریب کاری میں استعمال کیا جانا تھا، ایس پی سجاد خان


ویب ڈیسک September 09, 2018
اسلحے میں 6 کلاشنکوف، 3 بندوق، 8 پستول اور 123 میگزین شامل ہیں، پولیس فوٹو:فائل

نواحی علاقے متنی میں پولیس نے کارروائی کرکے غیرملکی اسلحہ برآمد کرلیا اور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاور کے نواحی علاقے متنی میں پولیس نے کارروائی کرکے بھاری مقدار میں زیرِزمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا ہے، جب کہ دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس پی رورل سجاد خان کےمطابق کارروائی کے دوران 2 ملزمان جمیل اور بختیار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کی نشاندہی پر زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، برآمد ہونے والا اسلحہ غیرملکی ہے جس کی مالیت لاکھوں روپوں میں ہے۔ اسلحے میں 6 کلاشنکوف، 3 بندوق، 8 پستول، 123 میگزین و دیگر سامان شامل ہے۔ پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر یہ اسلحہ محرم الحرام میں تخریب کاری کے لئے استعمال ہونا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں