امپائر اسد رؤف نے اسپاٹ فکسنگ کے الزامات مسترد کردیئے
آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے ہی اپنا مؤ قف پیش کروں گا، اسد رؤف
پاکستان امپائر اسد رؤف نے اپنے اوپرلگائے گئے اسپاٹ فکسگ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے صرف آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے ہی اپنا مؤ قف پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد رؤف نے کہا کہ وہ آئی سی سی کے شکر گزار ہیں کہ اس نے انہیں میڈیا کے سامنے اپنا مؤقف پیش کرنے کی اجازت دی، آئی سی سی نے چیمپئینز ٹرافی کے امپائرنگ پینل سے ان کا نام واپس لے کر ایک اچھا اقدام کیا اس میں کرکٹ کی بہتری تھی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ نہ تو کبھی میچ فکسنگ میں ملوث رہے نہ ہی کبھی اس بارے میں سوچا کیونکہ پیسہ ان کے لئے کبھی اہم نہیں رہا، ان کا دامن صاف ہے لیکن وہ صرف آئی سی سی کے اینٹی کرپشن ہونٹ کے سامنے ہی اپنا مؤقف پیش کریں گے۔