ایم کیوایم نے سندھ اسمبلی کے اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات جمع کرادیئے

وزیر اعلیٰ سندھ کے لئے ایم کیو ایم نے ابھی کسی نام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، فیصل سبزواری

سندھ اسمبلی میں جب قائد ایوان کا انتخاب ہوگا تو ایک ذمہ دار سیاسی جماعت کی حیثیت سے کوئی بھی فیصلہ کریں گے، فیصل سبزواری فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے خواجہ اظہار الحسن اور ہیر سوہو نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔


سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے لئے خواجہ اظہار الحسن اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے ہیر سوہو کو نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے لئے ایم کیو ایم نے ابھی کسی نام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا تاہم جب قائد ایوان کا انتخاب ہوگا تو ایک ذمہ دار سیاسی جماعت کی حیثیت سے کوئی بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے اسپیکر کے لئے آغا سراج درانی اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے شہلا رضا جبکہ مسلم لیگ (ن) اور فنکشنل لیگ کی جانب سے اسپیکر کے لئے عرفان اللہ مروت اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے نصرت سحر عباسی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں تاہم سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور اسے اپنے امیدوراوں کی کامیابی کے لئے کسی بھی جماعت کی حمایت کی ضرورت نہیں۔
Load Next Story