وزيراعظم کی چينی وزيرخارجہ كو سی پيك منصوبوں  پر تيزی سے عملدرآمد كی يقين دہانی

چين اور پاكستان کی دوستی ہر آزمائش ميں پوری اتری ہے،وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک September 09, 2018
چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،وزیراعظم، فوٹو: سوشل میڈیا

وزيراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چين ہمارا بااعتماد دوست ہے جب کہ چين اور پاكستان کی دوستی ہر آزمائش ميں پوری اتری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال اور عالمی معاملات سمیت سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، حکومت سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کےلیے پرعزم ہے، سی پيك منصوبے سے خطے ميں معاشی سرگرميوں ميں اضافہ ہو گا اور دونوں ممالك ميں روزگار كے مواقع پيدا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات کی ملاقات

وزیراعظم نے کہا کہ چين كی ترقی ديگر ممالك كے لیے ايك مثال ہے جب کہ چين ہمارا بااعتماد دوست ہے، چين اور پاكستان کی دوستی ہر آزمائش ميں پوری اتری ہے۔

وزيراعظم نے چينی وزيرخارجہ كو سی پيك منصوبوں پر تيزی سے عملدرآمد كی يقين دہانی بھی كرائی جب کہ چينی وزير خارجہ وانگ ژی نے وزيراعظم كو عہدہ سنبھالنے پر مباركباد پیش کی اور چين كا دورہ كرنے كی دعوت بھی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں