بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر بچہ گود لینے کا سوچ رہے ہیں

بچہ گود لینے کے معاملے میں ماں کی پوری حمایت حاصل ہے، کرن جوہر


ویب ڈیسک May 29, 2013
کون اپنے خاندان کو آگے بڑھا نے کا نہیں سوچتا اور وہ بھی یہی چاہتے ہیں کہ جس بچے کو گود لوں وہ میرے نام کو آگے بڑھائے، کرن جوہر فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر جو غیرشادی شدہ ہیں لیکن بچہ پالنے کی پلاننگ انہوں نے ابھی سے شروع کر دی ہے۔

بھارتی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں 41 سال کنوارے بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے اپنے دل کی بات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ان دنوں سنجیدگی سے ایک بچہ گود لینے کا سوچ رہے ہیں اورانہیں اس سلسلے میں اپنی ماں کی پوری حمایت حاصل ہے۔ کرن نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ اپنی ماں کے ساتھ مل کر بچے کی اچھی پرورش کریں،ان کا کہنا تھا کہ کون اپنے خاندان کو آگے بڑھا نے کا نہیں سوچتا اور وہ بھی یہی چاہتے ہیں کہ جس بچے کو گود لوں وہ میرے نام کو آگے بڑھا ئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |