اسٹیل میلٹرز کیلئے خام مال کی درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں 2 فیصد کی کمی

ایف بی آرنےا س حوالےسےترمیمی نوٹیفكیشن جاری كردیاجس كےتحت انكم ٹیكس آرڈیننس2001 كے دوسرے شیڈول میں ترامیم كردی گئی ہیں


Numainda Express May 29, 2013
ایف بی آرنےا س حوالے سے ترمیمی نوٹیفكیشن جاری كردیاجس كےتحت انكم ٹیكس آرڈیننس2001كےدوسرے شیڈول میں ترامیم كردی گئی ہیں فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسٹیل میلٹرز كے لئے خام مال كی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیكس كی شرح 3 فیصد سے كم كركے ایک فیصد كردی ہے۔

ایف بی آر كی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ طور پر ترمیمی نوٹی فكیشن جاری كردیا گیا ہے جس كے تحت انكم ٹیكس آرڈیننس 2001 كے دوسرے شیڈول میں ترامیم كردی گئی ہیں جس کے بعد اسٹیل میلٹرز كے لئے خام مال كی درآمد پر ودہولڈنگ ٹیكس كی شرح 3 فیصد سے كم كركے ایک فیصد كردی گئی ہے تاہم اسٹیل میلٹرز كو رعایتی ودہولڈنگ كی سہولت حاصل كرنے كے لئے دوبارہ پھگلنے كے قابل درآمدی اسٹیل اپنے استعمال میں لانے كا انڈسٹریل حلف نامہ دینا ہوگا اور یہ بتانا ہوگا كہ جو دوبارہ پگھلنے كے قابل اسٹیل درآمد كیا جارہا ہے وہ اپنے صنعتی یونٹ میں استعمال کے لئے ہے اور ویلیوایڈیشن کئے بغیر اسے خام مال کے طور پر مارکیٹ میں سپلائی نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں