خان صاحب عوام کو میڈیا نہیں 100 دن کی حکمت عملی کا انتظار ہے مریم اورنگزیب

عمران خان نے عوام کو جو خواب دکھایا وہ بھیانک تعبیر بن کر سامنے آرہا ہے، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک September 09, 2018
جھوٹی میڈیا اسٹریٹجی سے باشور عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، مریم اورنگزیب (فوٹو: فائل)

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب! عوام کو میڈیا نہیں بلکہ 100 دن کی اسٹریٹجی کا انتظار ہے آپ کی جھوٹی میڈیا اسٹریٹجی سے باشعور عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

حکومت کی میڈیا اسٹریٹجی سے متعلق اجلاس پر ردِعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وفاقی حکومت نے اپنی 20 دن کی مضحکہ خیز کارکردگی پر شرمندگی چھپانے کی میڈیا پالیسی تیار کی ہے، اجلاس میں بجلی، گیس اور کھاد کی قیمتوں میں اضافے اور عوام دشمن پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کی میڈیا اسٹریٹجی تیار کی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت کا (ن) لیگ کو میڈیا پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب میڈیا اسٹریٹجی سے ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر نہیں بن سکتے، عوام کو میڈیا اسٹریٹجی نہیں بلکہ 100 دن کی اسٹریٹجی کا انتظار ہے، جھوٹی میڈیا اسٹریٹجی سے پاکستان کے باشعور عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، ان کی میڈیا اسٹریٹجی صرف کنٹینر پر کام آتی ہے کیوں کہ وزیراعظم کی کرسی پہ بیٹھ کر کام کرنا پڑتا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کو جو خواب دکھایا وہ بھیانک تعبیر بن کر سامنے آ رہا ہے، ملک میں مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی تبدیلی لائی جارہی ہے، خان صاحب کنٹینر والی انتقامی سوچ، تخریبی وژن اور الزام تراشی سے آگے سوچنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں