روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سے چھلانگ لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ماؤنٹ ایورسٹ سے چھلانگ لگانے کے لئے گزشتہ 2 سال سے پریکٹس کر رہا تھا، ویلری روزو

48 سالہ روسی شہری ویلری روزو نے 7 ہزار 220 میٹر کی بلند ترین ماؤنٹ ایورسٹ کی شمالی چوٹی سے فلائنگ سوٹ پہن کر چھلانگ لگائی۔

روس کے ایک شخص نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سے چھلانگ لگا کرنیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔


48 سالہ روسی شہری ویلری روزو نے 7 ہزار 220 میٹر کی بلند ترین ماؤنٹ ایورسٹ کی شمالی چوٹی سے فلائنگ سوٹ پہن کر چھلانگ لگائی، وہ 200 کلومیٹر کی رفتار سے 9 منٹ تک فضا میں بغیر پیراشوٹ کھولے بغیر رہے جس کے بعد انہوں نے اپنا پیرا شوٹ کھولا، ان کی یہ چھلانگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کئے جانے کی 60 سالہ تقریبات کا حصہ ہے،ماؤنٹ ایورسٹ کو پہلی بار 29 مئی 1953 میں سر کیا گیا تھا۔

روسی شہری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس مشن کے لئے ماؤنٹ ایورسٹ پر3 ہفتے گزارے جہاں درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ تھا،ویلری روزو کا کہنا تھا کہ ماؤنٹ ایورسٹ سے چھلانگ لگانے کے لئے وہ گزشتہ 2 سال سے پریکٹس کر رہے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story