گيس كی صورتحال كا جائزہ لينے كيلئے وزيراعظم كی زيرصدارت اعلیٰ سطح كا اجلاس

عوام كو نومبر سے فروری كے درميان گيس كي كمي كے تناظر ميں ايڈجسٹمنٹ كرنا ہو گی ،وزيراعظم


APP August 16, 2012
وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف۔ فوٹو: رائٹرز

CHANGA MANGA: ملک ميں گيس كی مجموعی صورتحال كا جائزہ لينے كيلئے وزيراعظم راجہ پرويز اشرف كي زير صدارت، بدھ كو وزيراعظم ہاؤس ميں اعلیٰ سطح كا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتايا گيا"گھريلو استعمال ميں اضافے، موجودہ ذخائرميں كمی اورموجودہ ونئے ذخائر سے ،گيس كے شامل نہ ہونے كے باعث آئندہ موسم سرما ميں گيس كی كمی كے اثرات كم كرنے كيلئے،مختلف تجاويز پر غور كيا جائے"۔

وزيراعظم نے کہا"عوام كونومبر سے فروری كے درميان، گيس كی كمی كے تناظر ميں، ايڈجسٹمنٹ كرنا ہو گی،كيونكہ قومی ضرورت كے پيش نظر گيس كی فراہمی كيلئے،بعض شعبوں كو ترجيح دينا ہو گی"۔ وزيراعظم نے فيصلہ كيا"وزيرخزانہ كی سربراہی ميں ايک كميٹی تشكيل دی جائے گی، جس ميں وزير اطلاعات ونشريات قمرزمان كائرہ اوروزيراعظم كے مشير پٹروليم، ڈاكٹر عاصم حسين شامل ہوں گے، جبكہ نجی شعبہ سے متعلقہ فريقین كو بھی شامل كيا جائے گا"۔

وزيراعظم نے كميٹی كوہدايت كی" وہ اجلاس بلائےاورقابل عمل تجاويز مرتب كریں ،جن پرعمل درآمد سے معيشت اور صنعت پر، گيس كی قلت كے اثرات كم سے كم ہوں ۔ وزيراعظم نے كميٹی كو ہدايت كی كہ ايک ہفتے كےاندراپني تجاويز دے، تاكہ صورتحال كو بروقت كنٹرول كيا جا سكے۔ اجلاس ميں وزیرخزانہ، اطلاعات اوركيپيٹل ايڈمنسٹريشن كے وزراء، وزيراعظم كے مشير پٹروليم، ايل اين جی صنعت كے نمائندے گوہر اعجاز، كھاد كی صنعت كے نمائندے فواد مختار، چيئرمين انرجی كميٹی آپٹما شہزاد علی خان، چيئرمين آپٹمااحسن بشيراوراعلیٰ سركاری حكام نے شركت كی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |