ایران کے منی چینجرز کو غیر ملکی کرنسی درآمد کرنے کی اجازت

ایک امریکی ڈالر 1.5 لاکھ ایرانی ریال کے مساوی ہو گیا


این این آئی September 10, 2018
ایرانی کرنسی اپنی دو تہائی قدر کھو کر گزشتہ ہفتے ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گئی فوٹو : فائل

ایرانی حکومت نے کرنسی ایکسچینج کے مقامی اداروں کو بیرون ملک سے غیر ملکی کرنسی کے بینک نوٹس کی درآمد کی اجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس ایرانی کرنسی اپنی دو تہائی قدر کھو کر گزشتہ ہفتے ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گئی اور ایک امریکی ڈالر 1.5 لاکھ ایرانی ریال کے مساوی ہو گیا۔

تاہم گزشتہ روز کاروبار کے دوران یہ قیمت 1.3 لاکھ ریال تک آ گئی۔ ایرانیوں کی ایک بڑی تعداد کو یہ اندیشہ ہے کہ جوہری معاہدے سے واشنگٹن کی علیحدگی اور تہران پر امریکی پابندیوں کا دوبارہ عائد ہونا ، ایران کی تیل اور دیگر اشیا کی برآمدات پر کاری ضرب ثابت ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں