سندھ حکومت کا کرکٹ اکیڈمی کے لیے شاہد آفریدی کو جگہ دینے کا اعلان

ٹوئنٹی 20 ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیرناصرشاہ نے یقین دہانی کرادی


Sports Reporter September 10, 2018
ٹوئنٹی 20 ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیرناصرشاہ نے یقین دہانی کرادی فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی کو کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے لیے کراچی میں جگہ دینے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان سندھ کے وزیرورکس اینڈ سروسزسید ناصرحسین شاہ نے کراچی کنگزپلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت پاکستان سپرلیگ فرنچائز کراچی کنگزکے سندھ کے شہزادے ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔

اتوارسے نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم پر شروع ہونے ایونٹ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر نے کہاکہ پاکستان کے عظیم سپوت اوردنیائے کرکٹ میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے عظیم کرکٹرشاہد آفریدی کی خواہش پر سندھ حکومت ان کوکرکٹ اکیڈمی کے قیام کے لیے شہر قائد میں زمین کا قطعہ فراہم کریگی، امید ہے کہ سابق قومی کپتان اس اکیڈمی سے مستقبل کے بہترین کرکٹرز فراہم کریں گے اور اکیڈمی سے ملک کوکرکٹ میں نیا ٹیلنٹ بھی میسر آئے گا، انھوں نے کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ مثبت سرگرمیوں خاص طورپرکھیلوں کے فروغ میں آگے بڑھ کراپنا کردارادا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی کوششوں کی بدولت پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں منعقد ہوا جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ سندھ اورشہرکراچی کا امن کے حوالے بہتر امیج ابھر کر سامنے آٰیا جبکہ پی ایس ایل سے چھپا ہوا ٹیلنٹ بھی سامنے آیا، بعدازاں ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کراچی کے شہزادے اور برج پاور حیدرآباد کے شہزادے کے مابین کھیلا گیا۔

ایونٹ میں سندھ کے 5 ڈویژنزکی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔5 روزہ ایونٹ میں کراچی کے شہزادے، برج پاور حیدرآباد کے شہزادے، ایچ ایس جے نوابشاہ کے شہزادے، اِگلو سکھر کے شہزادے اور ہاک میرپورخاص کے شہزادے کی ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر دوران ٹورنامنٹ ایکشن میں نظر آئیں گی، 2 ٹاپ ٹیمیں فائنل کیلیے کوالیفائی کریں گی، فائنل 14ستمبرکو9 بجے شب کھیلاجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں