وفاق کے اتحادی کراچی میں حریف کھلاڑیوں کی مداخلت پر متحدہ کے نمائندے ناراض
تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ایندھن اور ٹھیکے مانگ ر ہے ہیں، متحدہ کے بلدیاتی نمائندہ کی شکایات
وفاق کے اتحادی کراچی میں حریف بن گئے، ایم کیوایم کے بلدیاتی نمائندوں نے اعلیٰ قیادت کو تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی مسلسل دخل اندازی کی تفصیلات سے آگاہ کردیا، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے بلدیاتی دفاتر کا رخ کرلیا، غیر ضروری دخل اندازی سے صورت حال کشیدہ ہورہی ہے۔
ایم کیوایم کی قیادت نے بلدیاتی نمائندوں کو یقین دہانی کرادی جلد تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کرکے تحفطات سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاق میں اتحادی ایم کیوایم پاکستان اور تحریک انصاف ایک پیج پر ہیں لیکن کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے بلدیاتی نمائندوں اور تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی میں دن بدن کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ ایم کیوایم کے بلدیاتی نمائندوں نے پارٹی قیادت سے کہاہے کہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوتاہے تو ہم ذمے دارنہیں ہوں گے، بلدیاتی نمائندوںنے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے خلاف شکایات کی لمبی فہرست فراہم کردی ہے جس میں کہا گیاہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی بلاوجہ مداخلت کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا کام بری طرح متاثر ہورہاہے۔
ذرائع کے مطابق بلدیہ وسطی کے بلدیاتی نمائندوں نے پارٹی قیادت کو بتایاکہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی دفتر میں داخل ہوئے اور کچرے کی گاڑیوں پر قبضہ کرلیا اور کہاکہ ہم کو یہ گاڑیاں چاہئیں صفائی کرانی ہے، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے بلدیہ وسطی کے عملے سے بدتمیزی کی جس کی وجہ سے صورت حال کشیدہ ہوگئی۔ ذرائع نے بتایاکہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی بلدیہ کورنگی دفتر میں بھی داخل ہوئے اور وائس چیئرمین احمرعلی کو سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دیں۔ بلدیاتی نمائندوں نے بتایاکہ تحریک انصاف کے اراکین اسبملی یہ معلوم کرتے ہیں کہ کتنا فنڈ مل رہا ہے کہاں خرچ ہورہاہے، ایند ھن کتنا ملتا ہے وہ سوالات کیے جارہے ہیں جس کا انھیںکوئی اختیار نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے ایم پی اے ربستان خان یوسی38بلدیہ غربی پہنچے جہاں واٹر بورڈ کا دفتربھی ہے، وہاں انھوں نے کہاکہ کتنے لوگ بھرتی ہوئے کب ہوئے تمام تفصیلات فراہم کی جائیں، 30 سال سے جو کراچی میں ہورہاہے اب ایسا نہیں ہوگا، ایم پی اے ارسلان گھمن نے عید الاضحیٰ کے دنوں میں بلدیہ شرقی کے عملے کو تحریک انصاف کی جیکٹ پہنادی تھی۔
تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ایندھن اور ٹھیکے مانگ رہے ہیں، گاڑیوں کامطالبہ کررہے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی، علی جی جی، ارسلان گھمن، ربستان خان، محمد اسلم، فہیم خان ودیگر روزانہ کی بنیاد پربلدیاتی دفاتر میں داخل ہوجاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ فردوس شمیم نقوی اپنے حلقے کے بجائے بلدیہ شرقی کے دفتر میں موجود ہوتے ہیں مجموعی طور پر کراچی میں ایم کیوایم پاکستان اور تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی آمنے سامنے ہیں۔ ذرائع ایم کیوایم کا کہناہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سندھ سیکریٹریٹ میںکیوں داخل نہیں ہورہے جہاں سے شہر میں اربوںروپے کے ترقیاتی کام، کچرہ اٹھانے کے تما م امور چل رہے ہیں۔