دبئی میں جائیداد بنانے والے افراد کے خلاف تحقیقات شروع

ایف آئی اے کی خصوصی ٹیمیں تشکیل،معلومات اکٹھی کرکے ہفتہ وار رپورٹ دی جائیگی

ایف آئی اے کی خصوصی ٹیمیں تشکیل،معلومات اکٹھی کرکے ہفتہ وار رپورٹ دی جائیگی فوٹو : فائل

خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے ساتوں اضلاع کے مقیم دبئی میں جائیداد رکھنے والے افراد کیخلاف نیب کے بعد ایف آئی اے نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، لوئردیر،اپردیر،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر اور مہمند سمیت دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد جن کی جائیداد دبئی میں ہیں، کی تحقیقات ایف آئی اے نے بھی شروع کردی ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرعمران احمد کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر صائمہ سلطان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک سکندر حیات کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن میں2'2انسپکٹرز شاہد علی، محمد فیصل،ربنواز اور ندیم احمد شامل ہیں،ذرائع نے بتایاکہ اس وقت ایف آئی اے میں4ہزار افراد کی لسٹ موجود ہے جن کی دبئی میں جائیداد ہیں ٹیمیں جائیداد خریدنے والوں کی بینک تفصیلات کے مطابق ان کے کاروبار کے حوالے سے تفصیلات اکھٹی کریں گی۔
Load Next Story