خیرپورکے طالبعلم کی صنعتی فضلہ کی ریسائکلنگ پہ کامیاب تحقیق

اس پروجیکٹ کے زریعے صنعتی فضلہ کو ری سائیکل کر کے اسے ہر طرح کے جراثیم سے پاک بنایا جا سکتا ہے


APP August 16, 2012
خیر پور کے طالبعلم شاداب رسول ابرو کوامریکہ کی اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیو یارک کی طرف سے دو لاکھ پچاس ہزار ڈالرز کی اسکالرشپ اور ایوارڈ سے نوازا گیا. فوٹو: ایکسپریس/ فائل

لاہور: خیر پور کے میٹرک کےایک طالبعلم شاداب رسول ابروکوبایو کیمیکل کی فیلڈ میں ایک کامیاب تحقیق پیش کرنے پہ امریکہ کی اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیو یارک کی طرف سے دو لاکھ پچاس ہزار ڈالرز کی اسکالرشپ اور انعام سے نوازا گیا ۔

پاک-ترک اسکول کے اس طالب علم نے بایو کیمیکل کی فیلڈ میں جدید تحقیق کو استعمال میں لاتے ہوئے ایک پراجیکٹ کیا اور کامیاب نتائج حاصل کیئے۔ اس پروجیکٹ کے زریعے صنعتی فضلہ کو ری سائیکل کر کے اسے ہر طرح کے جراثیم سے پاک بنایا جا سکتا ہے۔

امریکہ کی اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیو یارک کی دعوت پہ اس طالب علم نے یونیورسٹی میں کامیاب تجربہ کر کے دکھایا، جس کے بدلے میں یونیورسٹی نے اسے اسکالرشپ اور انعام سے نوازا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں