پیرس میں چاقو بردار کے حملے میں 2 برطانوی سیاحوں سمیت 7 افراد زخمی
حملہ آور نے راہ چلتے لوگوں پر چاقو اور سریے کے وار کیے
فرانس کے دارالحکومت میں مسلح شخص کے حملے میں 7 افراد زخمی ہوگئے جن میں 2 برطانوی سیاح بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک نہر کے کنارے چاقو اور آہنی سریے سے مسلح شخص نے اچانک راہ چلتے لوگوں پر حملہ کردیا۔ حملہ آور نے چاقو اور سریے کے وار کرکے 7 افراد کو زخمی کردیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چار افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بروقت جائے وقوعہ پر پہنچی اور حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ حملہ آور کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اس کا تعلق افغانستان سے ہے۔ فرانسیسی حکام نے واقعے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار نہیں دیا ہے۔