ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری سے شہری شہید

بھارتی فائرنگ سے میرپور سماہنی کے سرحدی گاوٴں جھامرہ میں مکان تباہ


ویب ڈیسک September 10, 2018
بھارتی فائرنگ سے میرپور سماہنی کے سرحدی گاوٴں جھامرہ میں مکان تباہ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک شہری شہید ہوگیا۔

آزاد کشمیر کے علاقے میرپور سماہنی کے سرحدی گاوٴں جھامرہ میں بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی۔ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر رات بھر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جب کہ فضا میں روشنی کے گولے بھی فائر کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی

بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ اور وہاں موجود شہری شہید ہوگیا۔ شہید شخص کی شناخت گفتار حسین کے نام سے ہوئی۔ پاک فوج نے بھی بھارتی چوکیوں پر گولہ باری کی اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔

واضح رہے کہ رواں سال بھارتی افواج نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی 2 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں کی ہیں جن کے نتیجے میں 33 بے گناہ شہری شہید جبکہ 122 زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں