
لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے ممبئی حملوں کے متعلق انٹرویو دیا، جس سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچا، شاہد خاقان عباسی نے انٹرویو دینے میں نواز شریف کی مکمل معاونت کی لہذا عدالت نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار
عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی جب کہ عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو نواز شریف اور ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو سرل المیڈا سے نوٹس کی تعمیل کروانے کا حکم دے دیا۔ کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر کو ہوگی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔