افغانستان کے شہر جلال آباد میں ہلال احمر کے دفتر کے باہر خودکش دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکارہلاک ہوگیا تاہم جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔
جلال آباد میں ہلال احمر کے دفتر کے باہر خودکش حملہ آور نے دھماکا کیا جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل پھیل گیا جبکہ 2 دہشت گرد عمارت میں گھس گئے۔ دہشت گردوں کے داخل ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دفتر کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا، 3 گھنٹے تک دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک سیکیورٹی اہلکاد ہلاک ہوگیا جبکہ عمارت میں داخل ہونے والے دونوں حملہ آور بھی مارے گئے تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے ہلال احمر کے یرغمال بنائے گئے 7 کارکنوں کو بازیاب کرالیا۔