سی پیک پر میرا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا مشیر تجارت

پاکستان سی پیک کو رول بیک نہیں کررہا، وزارت تجارت کی وضاحت

انٹرویو کے معاملے پر آج شام اپنی وضاحت جاری کروں گا، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد۔ فوٹو : فائل

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے میرے انٹرویو کے کچھ حصے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے گئے۔

برطانوی اخبار کو سی پیک کے حوالے سے دیے گئے انٹرویو پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سی پیک کے بارے میں میرے انٹرویو کے کچھ حصوں کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا۔

دوسری جانب وزات تجارت نے بھی عبدالرزاق داوٴد سے متعلق فنانشل ٹائمز کی خبر پر تردید کردی ہے۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کے مستقبل پر پاکستان اور چین کے درمیان اتفاق ہے، پاکستان سی پیک کو رول بیک نہیں کررہا، پاکستان نے چین کے وزیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سی پیک قومی ترجیحی منصوبہ ہے،وزیر اعظم کے مشیر کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چھاپا گیا ہے۔


واضح رہے کہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت چین کے ساتھ ہونے والے سی پیک معاہدوں پر دوبارہ غور کرے گی اور نئے سرے سے شرائط طے کی جائیں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان چین کے ساتھ سی پیک معاہدوں پر دوبارہ غور کرے گا

اخبار کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں میں پاکستانی کمپنیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور چینی کمپنیاں ناجائز فائدہ اٹھارہی ہیں لہذا سی پیک منصوبوں کو ایک سال کے لیے روک دینا چاہیے۔
Load Next Story